مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سلمان خان اور نجی ٹی وی چینل کیخلاف مقدمہ درج

مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سلمان خان اور نجی ٹی وی چینل کیخلاف ...
مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سلمان خان اور نجی ٹی وی چینل کیخلاف مقدمہ درج

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور بھارت کے ایک نجی چینل ’کلر ٹی وی‘ کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ریالٹی شو بگ باس کے ساتویں سیشن کے میزبان اور بالی ووڈاداکارسلمان خان نے شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کو جنت یا دوزخ سے منسوب کر دیا۔ عدالت کے حکم پر تھانہ فلک نوما میں بگ باس 7کے پروڈیوسر، چینل کلرز ٹی وی کی انتظامیہ اور میزبان سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔یاد رہے کہ جنت کی اصطلاح مسلمانوں کے لیے بہت پاکیزہ ہے۔

مزید :

تفریح -