مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے ، کشن گنگاڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ تھا: خورشید شاہ

مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے ، کشن گنگاڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ تھا: خورشید ...
مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے ، کشن گنگاڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ تھا: خورشید شاہ

  

 سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ مڈٹرم انتخابات چاہتے ہیں اور نہ ہی چوہدری نثار سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا، کشن گنگا ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ تھا، عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ سیاستدان زندہ رہنے کے لیے احتجاج کرتے ہیں ، مڈٹرم انتخابات ہوں گے اور نہ ہی چاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان سمجھدار ہیں ، اُنہیں اپنے الفاظ واپس لیناچاہیں ، ہم نے معافی کا نہیں ، الفاظ واپس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ خورشید شاہ نے کشن گنگاڈیم پر پاکستان کے حق میں فیصلے کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ تھا، پہلے بھی تین دریابیچے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ سفارتی پینل کے ذریعے پاکستان کو ڈرون حملے رکوانے کے لیے امریکہ پر دباﺅ ڈالتے رہناچاہیے ۔

مزید :

سکھر -اہم خبریں -