غداری کیس: پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں ٹرائل چیلنج کردیا

غداری کیس: پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں ٹرائل چیلنج کردیا
غداری کیس: پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں ٹرائل چیلنج کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں غداری کیس کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔خالدرانجھاایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں پرویز مشرف نے موقف اپنایاکہ تین نومبر کا اقدام انفرادی فعل نہیں تھا، دیگرمعاونین کی معاونت سے قدم اُٹھایا، معاوین کے بغیر صرف پرویز مشرف کاٹرائل بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کے منافی ہوگا۔درخواست گزار کے مطابق تین نومبرکا اقدام فوجی وردی میں کیاگیااورآرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتاہے لہٰذا خصوصی عدالت کو ٹرائل سے روکاجائے ۔ درخواست میں خصوصی عدالت ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایاگیاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -