نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کا رکن ہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کا رکن ہلاک
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کا رکن ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں انسدادِ پولیو کی مہم سے وابستہ ایک کارکن کونامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔بی بی سی کے مطابق غالب خان نامی کارکن پر نامعلوم افراد نے جمرود کے علاقے غنڈی میں فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔جمرود کے علاقے میں اس سے پہلے بھی انسداد پولیو کی ٹیموں کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کچھ دن پہلے بھی نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم کے اہل کار محمد یوسف کو اس کے گھر کے قریب حجرے میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو درجن کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد ان ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس کے ارکان کی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے حال ہی میں پولیو ٹیموں کو نشانہ بنانے والوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد انہیں بھی دھمکیاں ملی ہیں۔

مزید :

خیبر -