بس کھائی میں گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، ایک ہی فیملی کے 31 افراد زخمی

بس کھائی میں گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، ایک ہی فیملی کے 31 افراد زخمی
بس کھائی میں گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، ایک ہی فیملی کے 31 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) تریٹ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک فیملی کے 25 کے قریب افراد پرائیویٹ بس پر سیر کیلئے مری جا رہے تھے کہ تریٹ کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں جا گری۔ اندھیرے اور بارش کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے اب تک 31 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں 14 خواتین، 12 بچے اور 5 مرد شامل ہیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -