ایم کیو ایم پھر ’احتجاجی مارکیٹ‘میں

ایم کیو ایم پھر ’احتجاجی مارکیٹ‘میں
ایم کیو ایم پھر ’احتجاجی مارکیٹ‘میں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،متنازع ترامیم کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج شروع کیا جائے گا،بروز اتواردو بجے کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے رہنمافیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے مخصوص حلقے بنائے تاکہ شہروں کے میئرز اور ضلعوں کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے زیادہ ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔ پیپلزپارٹی نے اپنے مخالف سیاسی جماعتوں کے حلقوں میں 50، 50 ہزار ووٹرز پر مشتمل ایک یونین کمیٹی اور اپنے حلقہ اثر علاقوں میں 1200 ووٹرز پر مشتمل یونین کمیٹی بنائی جو انتخابات سے قبل دھاندلی ہے جس کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ سراپا احتجاج ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی قانون میںدو انتہائی متنازع ترامیم کے بل لائے گئے ہیںجس کے تحت اگر کسی پینل کا ایک امیدوار نااہل ہوجائے تو پورا پینل ہی نااہل ہوجائے گااور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو استحقاق نہیں ہے کہ وہ اپنا پینل کھڑا کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کراچی میں جیالے میئر کے خواب دیکھ رہے ہیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام انتخابات 2013 ءمیں پیپلزپارٹی کو 42 میں سے صرف 3 نشتیں ملی ہیں جب کہ 2001ءمیں جب ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اس وقت بھی پیپلزپارٹی الیکشن نہیں جیت سکی تھی۔

مزید :

کراچی -