شہری نے گاڑی کو ٹکر ماردی اور پھر ایسی حرکت کرنے لگا کہ سن کر آپ بھی ہنسنے لگیں گے

شہری نے گاڑی کو ٹکر ماردی اور پھر ایسی حرکت کرنے لگا کہ سن کر آپ بھی ہنسنے ...
شہری نے گاڑی کو ٹکر ماردی اور پھر ایسی حرکت کرنے لگا کہ سن کر آپ بھی ہنسنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے بڑے شہر سڈنی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کارسوار نے اپنی گاڑی ایک پارک کی ہوئی جیپ میں دے ماری اور قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے وہاں ایک نوٹ چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم ڈرائیور اپنی گاڑی نکال رہا تھا جس کے دوران وہ ایک پاس ہی کھڑی کی گئی جیپ سے ٹکرا گئی،جیپ پر کوئی خراش نہ آئی لیکن وہ نامعلوم شخص قانونی چارہ جوئی سے بچنے اور لوگوں کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کے لئے وہاں ایک نوٹ چھوڑ دیا جس میں لکھا تھا:”میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کی گاڑی کو ہٹ کیا،گاڑی پر کوئی خراش تک نہیں آئی لیکن کوئی مجھے دیکھ رہا تھا ۔تمہیں گاڑی صحیح طرح پارک کرنے کا طریقہ آنا چاہیے کہ اس نے میرا راستہ بند کیا ہوا تھا۔تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رینگلر جیپ جس کی قیمت 41ہزار ڈالر(42لاکھ روپے) ہے پر نوٹ لکھا پڑا ہے۔شہر کے لوگوں کے لئے یہ انتہائی مزے کی بات تھی اور انہوں نے اس کی تصویر بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔اس سے قبل بھی چند ماہ قبل نیوزی لینڈ میں ایک خاتون کے ساتھ بھی ایسی ہی حرکت ہوئی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -