ایکنک نے ملک کا پہلا سافٹ ویئر پارک تعمیر کرنیکی منظوری دیدی

ایکنک نے ملک کا پہلا سافٹ ویئر پارک تعمیر کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ایکنک نے ملک کا پہلا سافٹ ویئر پارک تعمیرکرنے کی منظوری دے دی ہے اسلام آباد میں 45 ایکڑ رقبے پر مشتمل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک تعمیر کیا جائے گا منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا پہلا سافٹ ویئر پارک تعمیر کیا جائے گا جس کا رقبہ 45 ایکڑ پر محیط ہے ایکنک نے مکل کا پہلا سافٹ ویئر پارک تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ایگزم بینک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لئے فناسنگ فراہم کر ے گا انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی آئی ٹی سافٹ ویئر پارک کی جگہ کا انتظام ہو چکا ہے اسلام آباد کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ( 150 ) آئی ٹی کمپنیاں کام کر سکیں گی ۔ ٹیلی کام کمپنیاں بھی ٹیکنالوجی پارک میں کام شروع کرنے کی مجاز ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی کمپنیاں ڈھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کر رہی ہیں ۔ #/s#(جاوید)

مزید : کامرس