فرسٹ ایف پی سی سی آئی ایکسلینس ایوارڈمیرٹ پر دیے جائینگے:میاں رحمان عزیز

فرسٹ ایف پی سی سی آئی ایکسلینس ایوارڈمیرٹ پر دیے جائینگے:میاں رحمان عزیز

لاہور(کامرس رپورٹر) فرسٹ ایف پی سی سی آئی ایکسلینس ایوارڈ 2016 (پنجاب ریجن ) میرٹ کی بنیاد پر بغیر کسی فیس کے پنجاب کی ریکارڈ ایکسپورٹ والی کمپنیوں کو دئیے جائے گئے۔ایورڈز کی تقریب آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گئے،ایورڈز حاصل کرنے والی کمپنیوں کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کی ایورڈز کمیٹی نے میرٹ پر چنا ہے۔75اعلی کارکردگی دکھانے والی کاروباری کمپنیوں کو ایکسیلینس ایورڈز دئیے جائے گئے،ایوارڈز کے انعقاد کابنیادی مقصدمعروف برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے پریس کلب میں فرسٹ ایف پی سی سی آئی ایکسلینس ایوارڈ 2016 (پنجاب ریجن )سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ رحمان عزیز نے مزید کہاکہبزنس کمیونٹی اقتصادی ترقی کی زندگی کی لکیر ہے۔پنجاب کی تاجر برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی نے اس سال وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی بصیرت قیادت کے تحت پہلی بار پنجاب کی بنیاد پر برآمدکنندگان ایوارڈ منعقد کیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پنجاب میں 48ہزار سے زائد صنعتی یونٹس ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تقریباََ39033 کے قریب چھوٹے اور کاٹیج صنعتیں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں

۔تقریبا 70کے قریب ایسی کمپنیاں جن نے ایکسپورٹ بہترین رہی کو ایف پی سی سی آئی کی طرف سے ایکسیلنس ایورڈز دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ایکسلینس ایوارڈ 2016 (پنجاب ریجن ) پنجاب کی ان کمپنیوں کو دیا جائیے جائے گئے جن نے بیوریج،بنگنگ،کارپٹ،سیمنٹ،کنفشنری،میٹل،سٹیل،ڈیری پروڈکٹ،کیمیکل،،فرنیجر،کھاد،فوڈ ایٹمز،فروٹ ،فرنیجر،سرجیکل آلات،ٹیکسٹائل،جیولری،لیدر،فارماسٹیکل،پیپر،پینٹ،سپورٹس،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں ریکارڈ ایکسپورٹ کی ہے،تمام ایوارڈ میرٹ کی بنیاد پر بغیر کسی فیس کے دئیے جائے گئے۔

مزید : کامرس