پی ایف ایم اے کی ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات

پی ایف ایم اے کی ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چےئرمین ریاض اللہ خان نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خالد سعید سے ملاقات کے دوارن کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں ورلڈ فوڈ ، گین ، ایف ایف پی سمیت گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈاکٹر عمر مختار تارڑ سائنٹیفیک آفیسر نے کوالٹی کے سٹینڈرڈ کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور بارے آگاہی دی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خالد سعید سے پاکستان میں ای سی او ممالک پر مشتمل کانفرنس بلانے کی تجویز دی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چےئرمین ریاضاللہ خان ، سابق چےئرمین پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو ، سینٹرل ایگزیکٹو ممبر عاطف غفار، طارق سرور ٹیکنیکل ایڈوائزر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن طارق سرور اعوان میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر چےئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن ریاضاللہ خان نے یقین دہانی کروائی کی آٹے کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے بین الااقوامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری آٹا تیار کر رہے ہیں۔ سابق چےئرمین افتخار احمد مٹو نے یقین دہانی کرائی کے آٹے کے بہتر معیار کے پیش نظر ناقض اور غیر معیاری گندم کسی بھی صورت نہیں اٹھائی جائے گی بلکہ معیاری گندم سے تیار شدہ آٹا ہی عوام کو فراہم کیاجائے گا۔
عنقریب پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین پی ایف ایم آفس لاہور میں ایم او یو بھی دستخط کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -