اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ 23 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ 23 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی دو روزہ اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ 23 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظر شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور چمپئن شپ کی تیاریاں زور وشور پر ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن ہونگے جو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

، چمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑی(کل)22 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی