پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ،قومی ٹیم برسبین سے میلبورن پہنچ گئی

پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ،قومی ٹیم برسبین سے میلبورن پہنچ گئی

میلبورن(آئی این پی)برسبین میں آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میلبورن پہنچ گئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے پر کھیلا جائے گا۔برسبین میں کینگروز نے میچ اور شاہینوں نے دل جیت لیے۔ اسد شفیق کی ریکارڈ ساز اننگز نے میزبان ٹیم کے ہوش اڑا دیے۔ ٹیم پاکستان کرکٹ دیوانوں کے دل جیتنے کے بعد میلبورن پہنچ گئی۔ائیرپورٹ پر منیجمنٹ اور قومی کرکٹرز اپنی شاندار کارکردگی پر مطمئن دکھائی دیئے۔ قومی ٹیم کل سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس میچ کا آغاز کرے گی۔ شاہینوں اور کینگروز کے درمیان دوسرا معرکہ چھبیس دسمبر کو باکسنگ ڈے پر ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی