چنائی ، انگلش ٹیم سے متعلق رہائش کی معلومات پبلک کمپیوٹر سے برآمد ، مہمان کھلاڑی پریشان

چنائی ، انگلش ٹیم سے متعلق رہائش کی معلومات پبلک کمپیوٹر سے برآمد ، مہمان ...

 چنائی (آئی این پی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت کے دورے پر ہے ۔انگلش ٹیم کو اس وقت پریشانی ہو گئی جب ان کی چنائی میں رہائش کا منصوبہ ایک پبلک کمپیوٹر میں ملا،اس منصوبے میں کس کھلاڑی کو کون سا کمرہ ملے گا اور ہوٹل کی ہر منزل پر کتنے گارڈ ہوں گے کی تفصیلات شامل ہیں۔ منصوبے کی تفصیلات انگلینڈ ٹیم کے مداح کو ایک پبلک کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر ملا۔ یہ کمپیوٹر چنائی کے ایک ہوٹل کی لابی میں رکھا ہوا ہے۔اس منصوبے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں اور ہوٹل کے آس پاس چھتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس دستاویز کا نام 'بندوبست' ہے اور یہ چنائی پولیس کا آپریشنل آرڈر ہے جو چنائی پولیس کے جوائنٹ اسسٹنٹ کمشنر کے نام ہے۔جب اس دستاویز کے بارے میں ہوٹل کو بتایا گیا تو ایک ملازم نے کہا کہ پولیس اہلکار اکثر اس کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے مداح نے فوری طور پر انگلینڈ ٹیم مینیجمنٹ کو مطلع کیا جنھوں نے مقامی حکام سے اس سلسلے میں بات کی۔واضح رہے کہ اس سے سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش میں تھی جہاں وہ حکام کے سکیورٹی انتظامات سے کافی خوش تھی۔تاہم اس واقعہ کے بعدانگلش ٹیم پریشانی کاشکارہے اوراپنے تحفظات کااظہارکرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی