گھریلوجھگڑے کاسبب فریال کی سوشل میڈیاکی تصویربنی،والدہ عامر خان

گھریلوجھگڑے کاسبب فریال کی سوشل میڈیاکی تصویربنی،والدہ عامر خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی کی وہ سیلفی تصویر سامنے آ گئی جس کی وجہ سے خاندان کے افراد میں غصے کی لہر دوڑی اور جھگڑوں کا آغاز ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خاندان میں جھگڑے کا آغاز ان کی بیوی فریال کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کی وجہ سے ہوا۔فریال نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جسے ان کے خاندان نے برا سمجھا اور انہیں تصاویر ، فریال کے رہن سہن کے طریقے نے گھریلو ماحول کو خراب کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنی بہو فریال سے کوئی جھگڑا نہیں ، اسے اکثر ڈوپٹہ لینے کا کہتی تھی جس کا وہ برا مان گئی۔سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں جس سے میرے گھرانے کی معاشرے میں جگ ہنسائی ہوئی ، یہ عامر کی ذمہ داری تھی کہ اپنی بیوی کو روکتا۔ باکسر عامر خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جب میں نے عامر سے بات کی تو اس نے یہ کہا کہ فریال کی ماں سے بات کریں وہ میری نہیں سنتی ہے۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے بھی اپنے گھریلو جھگڑوں کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا تھا کہ اگر یہ سب کچھ ایسے ہی چلتا رہا تو ایک دن بیوی شوہر اور والد ین بیٹے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی