خیبرپختونخوا پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 24 دسمبر سے شروع ہوگی

خیبرپختونخوا پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 24 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد(این این آئی) خیبرپختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 24 دسمبر سے پشاور میں شروع ہوگی، چمپئن شپ میں سکواش کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ چمپئن شپ 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی