اس سعودی اداکار نے سعودی عرب میں قید پاکستانی کیلئے وہ کام کردیا جو صرف ملک ریاض ہی کرتے آئے ہیں

اس سعودی اداکار نے سعودی عرب میں قید پاکستانی کیلئے وہ کام کردیا جو صرف ملک ...
اس سعودی اداکار نے سعودی عرب میں قید پاکستانی کیلئے وہ کام کردیا جو صرف ملک ریاض ہی کرتے آئے ہیں

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سعودی اداکار فیض المالکی کو اپنے گردے بیچنے پر مجبور پاکستانی شہری کے حصے کی دیت کی رقم ادا کرنے پر بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری کے ہاتھوں ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک سعودی شہری مارا گیا تھا۔ عدالت نے پاکستانی شہری کو حکم دیا کہ وہ مرنے والے سعودی کے خاندان کو 2 لاکھ 47 ہزار ریال کی دیت ادا کرے۔ غریب پاکستانی میں اتنے زیادہ پیسے ادا کرنے کی سکت نہیں تھی جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے بتایا کہ اس کی تنخواہ صرف 1500 ریال ہے اس لیے وہ اتنی بھاری رقم ادا نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک سعودی شہری میدان میں آیا اور اس نے دیت کی رقم ادا کردی۔ دیت کی رقم ادا کرتے ہوئے سعودی شہری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تاہم اس کی شناخت سامنے نہیں آسکی تھی لیکن اب سعودی میڈیا نے اس شخص کی شناخت کرلی ہے اور بتایا ہے کہ وہ خدا ترس انسان سعودی عرب کا صف اول کا اداکار فیض المالکی تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض بھی اس حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور گاہے بگاہے ان کے خدا ترسی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ تھوڑا عرصہ پہلے جب ایدھی سنٹر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تو ملک ریاض فوری طور پر سامنے آئے اور مرحوم عبدالستار ایدھی کو ڈکیتی کی رقم کے برابر رقم (پانچ کروڑ روپے) ادا کردی تھی۔

مزید : عرب دنیا