سندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کے حوالے سے تقریب،کیک کاٹا گیا

سندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کے حوالے سے تقریب،کیک کاٹا گیا

لاہور(پ ر) سندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا کے مسیحی مریض بچوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے والدین اور سند س فاؤنڈیشن کے تمام سٹاف نے چیئرمین سندس فاؤنڈیشن منو بھائی کے ہمراہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کا کیک کاٹا اور وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں بھی مانگیں جبکہ اس موقع پر مریض بچوں اور مسیحی عملے میں کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین منو بھائی اور صدر یاسین خان نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1