تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھر مار ، ٹریفک جام معمول

تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھر مار ، ٹریفک جام معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( اسد اقبال )ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث صو بائی دارالحکو مت کی بڑ ی مارکیٹوں سے چھو ٹے بازاروں تک ہر طرف تجاوزات کا راج ہے ریڑھیوں،سٹالوں،ٹھیلوں سے پختہ سڑکوں سمیت تجارتی مراکز کے داخلی و خارجی راستوں تک تجاوزات نے صارفین اور تاجروں کا چلنا اور گزرنا محال کر رکھا ہے ۔تجاوزات کے پیش نظر ٹاؤنز کے کرپٹ اہلکاروں اور تاجر نمائندوں کی چاندی بھی بن رہی ہے جبکہ تجاوزات کے باعث مارکیٹوں اور بازاروں میں ٹر یفک مسائل سمیت شا پنگ کی غر ض سے آنے والی خواتین کوبھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔دوسری جانب تاجر تنظیمو ں کے رہنماؤں نے تجاوزات کا سہرا ضلعی حکو مت کے سر سجایا ہے اورضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سنجیدگی سے نو ٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کروایا جائے تاکہ تاجروں اور صارفین کی مشکلا ت کا ازالہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطابق شہر میں اس وقت تھو ک مارکیٹوں، منڈیوں،تجارتی مراکز،چھوٹے وبڑے بازاروں میں ہر جگہ تجاوزات قائم کر کے جہاں یہ ما فیا جہاں آمدنی حاصل کر رہا ہے وہیں اس سے خریداری کر نے آنے والے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے اس وقت شہر میں سب سے زیادہ تجاوزات اکبری منڈی ،ہال روڈ ، انارکلی ، عابد مارکیٹ ،فردوس مارکیٹ ، اچھرہ بازار ، برکت مارکیٹ ، لبرٹی ،بیڈن روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ، جیل روڈ،اردوبازار،میکلو ڈ روڈمارکیٹ سمیت گلبر گ ،فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ سے ملحقہ مارکیٹیں اور بازار شامل ہیں ۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن )ٹر یڈرز ونگ لاہور کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز ،خدمت گروپ کے چیئر مین بابر محمود اور مال روڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سہیل محمو د بٹ نے کہا کہ مارکیٹو ں اور بازاروں میں قائم تجاوزات کاروباری سر گر میوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس سے نہ صرف خریداروں بلکہ دکاندارتاجروں کو مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹاؤن تجاوزات کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہیں لیکن تجاوزات پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے مسائل جوں کے تو ں رہتے ہیں دوسری جانب متعلقہ ٹاؤنز کے کرپٹ اہلکار عارضی تجاوزات کی کھلی چھٹی دے کر ماہا نہ رقم بھی وصول کر تے ہیں ۔ تاجر رہنماؤ ں نے ڈی سی او لاہور سے مطا لبہ کیا کہ شہر میں مارکیٹوں اور بازاروں میں قائم تجاوزات کے خلاف سخت کر یک ڈاؤ ن کیا جائے۔