یو ای ٹی میں دو روزہ کل پاکستان سرسبز پاکستان کیلئے تحفظ توانائی کانفرنس اختتام پذیر

یو ای ٹی میں دو روزہ کل پاکستان سرسبز پاکستان کیلئے تحفظ توانائی کانفرنس ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مرکز برائے توانائی ، تحقیق اور ترقی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ کل پاکستان سر سبز پاکستان کیلئے تحفظ توانائی اور پانی کے عنوان سے کانفرنس مین کیمپس میں اختتام پذیر ہوگئی۔ صوبائی وزیر برائے کان کنی و معدنیات چوہدری شیر علی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت توانائی کی پیداوار اور ستیاب شدہ وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بیان کیا کہ توانائی کے استعمال پر بتدریج اضافے کی وجہ سے صنعت، زراعت اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے بحران کا سامنا ہے جو کہ انتظامیہ کے لئے بھی ایک چیلنج ہے جس کا بنیادی حل باہم میل جول اور جدید تکنیکی مہارتوں کے حصول سے ممکن ہے۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کو ملک کے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت توانائی کے مسئلے سے نبردآزما ہونے کیلئے وسیع پیمانے پر مختلف چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ل۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور صنعت مکمل طور پر توانائی اور پانی پر انحصار کرتے ہیں جو کہ ترقی کی بنیادی ضروریات میں لازم اجزاء ہیں۔ توانائی کے حصول کے لئے متبادل ذرائع جیسے ہوا، شمسی توانائی اور کوئلے کااستعما ل کیا جانا چاہئیے۔ چیئر مین ڈائس عبیداللہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ توانائی و پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے درست پالیسی بناکے تمام متعلقہ شعبوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔ تقریب کے اختتام میں وزیر نے نمائش مختلف کمپنیوں کی طرف سے لگائے کا سٹالز کا دورہ کیا اور جیتنے والے طلباء میں انعام تقسیم کے ساتھ ساتھ شرکاء، منتظمین اور مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1