حکومت پانی ذخیرہ کرنے کے ٹھوس منصوبے شروع نہ کر سکی،مہرین انور

حکومت پانی ذخیرہ کرنے کے ٹھوس منصوبے شروع نہ کر سکی،مہرین انور

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری عبد الکریم میو کی رہائش گاہ رائے ونڈ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنما نصیر احمد، شیخ علی سعید، اللہ رکھا بھٹی، غلام حسین کھوکھر، صدیق انصاری، محمد نعیم بھٹی، وقاص پرنس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر چوہدری نثار کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں آصف زرداری کی واپسی کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ کے رہنماؤں کو بلاول فوبیہ ہو گیا ہے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ آنے کے بعد اخلاقی اور قانونی طور پر چوہدری نثار کو اپنی نا اہلی قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا لیکن وہ ڈھٹائی اور نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور عدلیہ پر الزامات لگا رہے ہیں پانامہ لیکس شریف فیملی کی لوٹ مار کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری نثار پانامہ لیکس میں شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کروانے کی بجائے شریف فیملی کو بچانے کے لیے ہر قسم کے غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1