بھارت کا مولانا مسعود اظہر پر فرد جرم عائد کرنا افسوس ناک ہے،عمر کسانہ

بھارت کا مولانا مسعود اظہر پر فرد جرم عائد کرنا افسوس ناک ہے،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی شر پسندانہ حرکتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام لگاتا چلا آیا ہے اور اب اس نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی شہر ی پر فرد جر م عائد کر دی ہے جو انتہائی گھٹیا حرکت ہے ۔بھارت کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے فوری بعد الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے لیکن آج تک کسی بھی واقعہ کے ثبوت پیش نہیں کر سکا۔انڈیا خطے میں اپنی برتری قائم کرنے کے لیے افغانستان اور پاکستان میں مسلسل بد امنی پھیلا رہا ہے ۔افسوس کی بات یہ کہ پاکستانی حکومت بھارتی جاسوس پکڑنے کے باوجود انڈیا کو دہشت گرد ملک قرار نہیں دلوا سکی ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ مولانا مسعود اظہر پر فرد جرم عائد کرنا افسوس ناک اوربھارتی شر انگیزی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1