پولیتھن بیگز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ذکیہ شاہ نواز

پولیتھن بیگز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ذکیہ شاہ نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیتھین بیگز کی پیداوار کی روک تھام کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ کیمیائی مادوں سے تیار ہوتا ہے ان میں جب بھی گرم خوراک ڈالی جائے تو ان کے اجزاء خوراک میں شامل ہو کر کینسر پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں یہ گلتے سڑتے نہیں ہیں اس لیے کوڑا کرکٹ کے تلف کرنے میں رکاوٹ بن کر ماحول کو صاف ستھرا نہیں ہونے دیتے اس لیے محکمہ تحفط ماحول کی خصوصی ٹیمیں صوبہ بھر میں آپریشن کے ساتھ ساتھ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے اس کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہم کامیابی سے جاری کیے ہوئے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیتھین بیگ کا کاروبار کرنے والوں سے بات چیت کے عمل کو مزید موثر کیا جائے اور دکاندار وں کو اس کی خرید کے عمل سے باز رکھنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم چیمہ ،ڈائریکٹر آپریشن نسیم الرحمان شاہ اور ضلعی ٹیموں کے سربراہان اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔