خواجہ احمد حسان کا دورہ اورنج ٹرین روٹ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

خواجہ احمد حسان کا دورہ اورنج ٹرین روٹ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

 لاہور(اپنے خبر نگار سے) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا تعمیراتی کام بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر ہے ‘ اس کے لئے پری کاسٹ کئے جانے والے یو ٹب گرڈرز اور ٹرانزم دوبئی میٹرو ٹرین کے انفراسٹرکچر سے بھی اچھی کوالٹی کے ہیں ‘مقامی طور پر ان چیزوں کی تیاری پر ہمارے انجینئر‘کنٹریکٹراور منصوبے سے وابستہ دوسرے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت اس میگا پراجیکٹ پر عمل در آمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک 12کلومیٹر طویل پیکیج ون کی 90فیصد سڑکوں کی تعمیر نو مکمل کر لی گئی ہے ۔ آئندہ ماہ اس پیکیج کا بڑا حصہ الیکٹریکل و مکینکل کے کاموں کے لئے چینی کنٹریکٹرسی آ ر نورنکو کے سپرد کر دیا جائے گا ۔ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا تعمیراتی کامکمل کرنے کے لئے نئے کنٹریکٹر کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ‘اس حصے پر کام بھی بین الاقومی معیار کے مطابق ہی یقینی بنایا جائے گا ۔وہ گزشتہ روز ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکج ون پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر حبیب کنسٹرکشن سروسز کے چیف ایگزیکٹو شاہد سلیم ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر حما دالحسن اور دیگر افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔خواجہ احمد حسان نے رنگ روڈ انٹر چینج ڈیرہ گجراں سے براستہ اسلام پارک جی ٹی روڈ‘ نکلسن روڈ‘ لکشمی چوک ‘ میکلوڈ روڈ ‘ جین مندر چوک اور چوبرجی کے قریب منصوبے کے بالائے زمین اور زیر زمین حصوں پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔جی ٹی روڈ پر تقریبا چار کلو میٹر کے علاقے میں یوٹب گرڈرز کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی صورت واضح ہو گئی ہے جبکہ

مزید : میٹروپولیٹن 1