موجودہ حکومت نے تین سالوں میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے،تحسین فواد

موجودہ حکومت نے تین سالوں میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے،تحسین فواد

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا بحران پیپلزپارٹی کی پیداوار ہے۔ماضی میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔نواز حکومت نے تین سالوں میں میگا پروجیکٹ مکمل کیے ہیں ۔2018کے آخر تک بجلی کی کمی پوری ہو جائے گی۔بلاول بھٹو حکومت کے خلاف ریلیاں اور احتجاج کرنے کی بجائے پہلے اپنے والد اور ان کی کابینہ کے خلاف احتجاج کریں جہنوں پانچ سال ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا ہے۔پیپلزپارٹی نے ملک پر بیرونی قرضوں کے بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ایک بیان میں تحسین فواد نے کہا 2022تک ملک میں 30ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی ۔پاکستان اپنی ضروت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ملک بن جائے گا۔ہائیڈرل پاور اور ایل این جی منصو بوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔وزیر اعلیٰ نواز شریف گالم گلوچ کی سیاست کی بجائے عملی طور پر عوامی مسائل حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1