ایکشن سے بھر پور فلم "جان وک:چیپٹر 2 "کا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھر پور فلم "جان وک:چیپٹر 2 "کا ٹریلر جاری
ایکشن سے بھر پور فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم"جان وک:چیپٹر 2 "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا سیکوئل ہے۔

فیس کی بجائے سکول انتظامیہ نے ایسا مطالبہ کردیا کہ والدین کے لئے یقین کرنا مشکل ہوگیا
تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے سنائپر کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر چکا ہوتا ہے مگراپنے دشمنوں سے دفاع کے لئے ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنا لیتا ہے ۔اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اورایلے مینگ جلوہ کر رہے ہیں۔

اس فلم کے مشترکہ پروڈیو سرزباسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ ہیں، لائنز گیٹ سٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال10فروری کو یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -