طلباء واساتذہ کی زندگیوں کی حفاظت بھی ترجیحات میں شامل ہے، طارق محمود

طلباء واساتذہ کی زندگیوں کی حفاظت بھی ترجیحات میں شامل ہے، طارق محمود

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی طارق محمود نے کہاہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے ساتھ ساتھ پارٹنرسکولوں کے طلباء واساتذہ کی زندگیوں کی حفاظت ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پیف پارٹنرزسے کہا کہ وہ اپنے سکولوں کی عمارتوں کے نقشہ جات بنواکر 15یوم کے اندر متعلقہ پیف سکول پروگرام کے آفس کو فراہم کریں۔ اس حوالے سے پیف کی ویب سائٹ پرعمارتی نقشہ کا نمونہ او رہدایات موجود ہیں۔ان نقشہ جات میں سکول کی منظور شدہ مین کیمپس اور سیکنڈ کیمپس کی عمارات شامل ہیں۔علاوہ ازیں سکول مالکان کو عمارتوں کی دائیں،بائیں اور فرنٹ اطراف کی 3رنگین تصاویربھی مہیا کرنا ہیں۔ اس کے ساتھ سکول مالکان کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ2ماہ تک اپنے سکولوں کی عمارتوں کے نقشہ جات مجاز اتھارٹی سے منظورکرواکر پیف انتظامیہ کو لازمی جمع کروائیں،بصورت دیگر فاؤنڈیشن ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4