پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا سرگودھا میں ٹرک ڈرا ئیورز کیلئے مفت میڈیکل کیمپ

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا سرگودھا میں ٹرک ڈرا ئیورز کیلئے مفت میڈیکل کیمپ

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے سرگودھا میں پل۔III کے مقام پر ٹرک ڈرا ئیورز کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور اس میں ایچ آئی وی، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے علاوہ خون کے گروپ کی مفت سروس مہیا کی جا رہی ہے۔کیمپ کی افتتاحی تقریب میں صدر سٹون سپلا ئیرز ا یسو سی ایشن سرگودھا چودھری پرویز مسعود باجوہ اور سٹون ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر چودھری بابر اکرام ڈنڈا ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے عہدیدیران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ چودھری پرویز مسعود باجوہ نے مفت کیمپ کا آغاز کرنے پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور ٹرک ڈرا ئیورز سے اپیل کی کہ مفت فراہم کی جانے والی سہولت کا فائدہ اٹھایا جائے۔ اس سے پہلے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام لاہور میں بابو صابو اور راوی ٹرک اڈہ کے مقامات پر ایسے کیمپس کا افتتاح کرچکاہے۔

 پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے نما ئندہ نے سٹون سپلا ئیرز ا یسو سی ایشن سرگودھا سٹون ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودھا میں ٹرک اڈہ تعمیراتی میٹریل کے حوالے سے بہت مصروف اڈہ ہے اس لئے اس مقام کا انتخاب کیا گیا۔ کیمپ پر ٹرک / بس ڈرائیورز کی Blood Screening میں ایچ آئی وی، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے علاوہ خون کے گروپ کی تشخیصی معلومات دی جا ئیں گی۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے نما ئندہ نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں مصروف ٹرک اڈوں پر اسی طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4