سیاسی جماعتوں کی پولیٹیکل رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

سیاسی جماعتوں کی پولیٹیکل رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدران کو ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان ،گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا،جے یو آئی کے سربراہ مولانا سمیع الحق،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن ،سینٹر مشاہد اللہ خان ،سینٹر سراج الحق،جے یو پی جنرل سیکرٹری شاہ اویس نورانی،صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن ، بلال یسین ،رکن قومی اسمبلی ،وحید عالم ،ملک افضل کھوکھر،شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ، چوہدری محمد سرور ، ڈاکٹر یا سمین راشد ،شبیر سیال، غلام محی الدین دیوان نے پاکستان پولیٹیکل رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدران صدر کاشف سلیمان,نوید رضوی سینئر نائب صدر, شہزاد ملک نائب صدر منتخب،طلال اشتیاق جوائنٹ سیکرٹری, رانا دلشاد کا بطور سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہو نے پر دلی مبارباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدیدران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4