البیراک کی سینٹ انتھونی ہائی سکول میں مسیحی ورکرز کے اعزاز میں تقریب

البیراک کی سینٹ انتھونی ہائی سکول میں مسیحی ورکرز کے اعزاز میں تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی البیراک کی جانب سے سینٹ انتھونی ہائی سکول ریگل چوک میں مسیحی ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیاسکول کے بچوں نے کرسمس گیت پیش کئے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی البیراک کی جانب سے مسیحی ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں پرنسپل سینٹ انتھونی ہائی سکول شاہد امبروزکا کہنا تھا کہ کرسمس کی خوشیوں میں سب کا شریک ہونا باعث مسرت ہے جب کہ البیراک کی صفائی مہم قابل تقلید ہے۔۔سینئرمینجر آپریشنز البیراک حسین کارتال،پرنسپل شاہد امبروز، مینجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، اسسٹنٹ مینجرز سہیل محمود، مبشر تنویر، جہانزیب طاہر،رحمٰن راشد،سعدیہ رفیق، ڈپٹی مینجر عمیرخان سمیت طلباء اورملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔ ڈپٹی مینجر کمیونیکیشنز عمیر خان نے بچوں کو صفائی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد البیراک کے سینڑی ورکرز کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4