سزائے موت کے قیدی کی سزا 10سال قید بامشقت میں تبدیل
لاہور(نامہ نگار )سیشن جج نذیر احمد گجا نہ نے ماتحت عدالت سے سزائے موت کی سزا پانے والے ملزم کی عدالت عالیہ کی جانب سے سزائے موت ختم کرکے 10سال قید بامشقت کی سزا کے احکامات کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دیئے ہیں ۔مجرم محمد اکرم کو ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے 2012ء میں عارف کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا،سزا کے بعد ملزم نے عدالت عالیہ سے رجوع کیااور استدعا کی کہ اس کی سزا میں نظر ثانی کی جائے جس پرعدالت عالیہ نے وکلا کے دلائل کے بعد مجرم محمد اکرم کی سزائے موت کو 10سال قید بامشقت میں تبدیل کردیا۔
مجرم کے خلاف 2000ء میں تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔