لاہوربار نے 2017ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

لاہوربار نے 2017ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )لاہوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2017ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے،لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 14جنوری کو ہوں گے ،انتخابات میں16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،صدارت کی سیٹ پر 2امیدوار ملک ارشد اور تنویراختر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔واضح رہے کہ اس مرتبہ پہلی بار بائیومیٹرک سسٹم کے تحت وکلا اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے تاہم الیکشن بورڈ کی ہدایت کے مطابق وکلا 8جنوری تک اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں۔الیکشن بورڈ نے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عالیہ عاطف خان، فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہد بھٹی اور آڈیٹر کی نشست پر سمینہ طفیل ملک کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2017ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ماڈل ٹاون نائب صدر کی نشست پر میاں نعیم وٹو اور حسام الدین کے درمیان 6،6 ماہ سیٹ پر کام کرنا طے پایاہے۔
انتخابات میں صدارت کی نشست پر چودھری ملک ارشد اور چودھری تنویراختر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کی نشست پر نوید چغتائی،عرفان تارڑ، مہرتنویر، تحسین زہرہ، الیاس چوہان اور مسرت رحمن، سیکرٹری کی نشست پر 6 امیدوار فرخان جعفری، ملک فیصل اعوان، ایم ایچ شاہین، ملک سہیل مرشد، رانا کاشف سلیم اور اجمل خان کے درمیان مقابلہ ہو گاجبکہ لائبریری کی نشست پر سمیع اللہ خان اور ممتاز ملک اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔