نور جہان کے پوتے فرخ امام چوری کے مقدمات کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گئے

نور جہان کے پوتے فرخ امام چوری کے مقدمات کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گئے

لاہور(نامہ نگار )ملکہ ترنم نورجہاں (مرحومہ )کے پوتے فرخ امام رضوی کے خلاف دبئی کی حنا نامی خاتون کی جانب سے مختلف تھانوں میں چوری کے 11مقدمات درج کرانے پر ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے ۔فاضل جج نے تھانہ سبزہ زار پولیس سے آج 21دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار کی عدالت میں ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے فرخ امام رضوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،فرخ امام رضوی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ وہ شاہ نور سٹوڈیو کا مالک ہے ،اس کی دوستی حنا نامی خاتون سے ہوئی اوراس نے اس کے ساتھ شادی کرلی ،بعد میں معلوم ہوا کہ اس خاتون نے اس کی دولت سے متاثر ہو کر اس سے شادی کی ،اس کا دبئی میں کلب ہے جس پر اس نے اسے دبئی میں کلب چلانے سے منع کیا جس پروہ ناراض ہو گئی اور اس سے علیحدگی اختیار کرلی بعد میں اس نے لاہورمیں اس کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری اور دیگر الزامات کے تحت 11 مقدمات درج کرادیئے ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہرروز نیا مقدمہ پولیس کی مبینہ ملی بگھت سے سے بنوا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ضمانتیں کرا کرا کرتنگ آ چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4