کامسیٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس

کامسیٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس

اسلام آباد(پ ر) کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام فرنٹیئر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر عنوان14ویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔جو 21دسمبر 2016تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں آسڑیا کی گراز یو یونیو رسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ہرمین مائر خصوصی مقرر تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر طیب اکرم نے قومی اور بین الاقوامی شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس کانفرنس کا موضوع’’انٹرنیٹ آف تھنگز‘‘ ہے۔ ڈاکٹر عثمان اعجاز باجوہ ، پروگرام چیئر نے کانفرنس میں شمولیت پر شر کاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی(FIT) کے دوران پیش کیے گئے ٹیکنیکل پیپرز دنیا میں منعقد کی گئی کسی بھی اہم کانفرنس کے ہم پلہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4