جنوری میں بارشوں کا امکان، حکومت پنجاب کا تمام محکموں کوہائی الرٹ رہنے کا حکم

جنوری میں بارشوں کا امکان، حکومت پنجاب کا تمام محکموں کوہائی الرٹ رہنے کا ...

لاہور(اے این این ) جنوری میں بارشوں کا امکان، حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 میں ہونے والی بارشوں کیلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔ اس ضمن میں لاہورسمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔

مزید : علاقائی