حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،قمر زمان کائرہ

حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،قمر زمان کائرہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بڑے دبنگ آدمی ہیں یہ اپنے وزیراعظم کو بھی چھوڑتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آواز‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور بوکھلاہٹ میں شہید بی بی کانام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں حالانکہ بی بی کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کمیشن پیپلز پارٹی کے مطالبے پر نہیں بنابلکہ پیپلز پارٹی منی لانڈرنگ کیس میں سزائیں بھگت چکی ہے جبکہ آصف زرداری پر کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہے اگر ن لیگ والے اتنے سچے ہیں تو پہلے نواز شریف والامعاملہ نمٹائیں جو ایوان میں کچھ کہتے ہیں اور عدالت میں ان کا بیان موسم کی طرح بدل جاتا ہے

مزید : علاقائی