نشتر کالونی، رحمان واشنگ لیبارٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جھلس گئے، ہسپتال میں منتقل
لاہور(وقائع نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں واقع رحمان واشنگ لیبارٹری کا بوائلر پھٹنے سے دو مزدور جھلس گئے، زخمیوں کو جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں واقع رحمان واشنگ لیبارٹری کا بوائلر اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ بوائلر پھٹنے کے باعث موقع پر موجود دو مزدور بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔