کینسر میں مبتلا امریکی نوجوان نے مرنے سے قبل شادی کرلی

کینسر میں مبتلا امریکی نوجوان نے مرنے سے قبل شادی کرلی

نیویارک(این این آئی)امریکا میں سرطان کے مرض سے لڑنے والے شخص نے بستر مرگ پر اپنی منگیتر کا شادی کا خواب پورا کر دیا اور اس کے 36 گھنٹے بعد دنیا سے رخصت ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق راؤل ہینوجوسا اور وائیوان لیماس کی منگنی 2006 میں ہوئی تھی۔ وہ دونوں زندگی کا یہ خواب حسین انداز سے پورا کرنے کے واسطے مناسب وقت کے منتظر رہے۔ اس طرح شادی میں تاخیر ہوتی رہی بالخصوص 2012 کے بعد جب اس امر کی تشخیص ہوئی کہ ہینوجوسا خون کے سرطان میں مبتلا ہے۔اس ہلا دینے والے انکشاف نے دونوں منگیتروں کو شادی کا خواب پورا کرنے کے بجائے علاج کی منصوبہ بندی کرنے پر مجبور کر دیا۔ 22 اکتوبر کو ہینوجوسا کو ٹیکساس ریاست کے شہر آماریلو کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مگنیتروں کے اس جوڑے کو واضح کر دیا کہ جو کچھ ان کے بس میں تھا وہ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ہینوجوسا سے اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو لیماس نے بتایا کہ اس کے منگیتر کی خواہش ہے کہ وہ گھر لوٹ جائے تاکہ اپنے بچوں کے درمیان رہے۔

مزید : عالمی منظر