سوئٹزرلینڈکے شہر زیورخ میں مسجد کے قریب حملے میں تین افراد زخمی

سوئٹزرلینڈکے شہر زیورخ میں مسجد کے قریب حملے میں تین افراد زخمی

زیورخ(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں مسلمانوں کی ایک مسجد کے قریب حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایک آپریشن جاری ہے۔ مذکورہ مسجد شہر کے مرکزی سٹیشن کے قریب واقعہ ہے۔سوئس ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد مسجد کے قریب اسغاس نامی ایک چھوٹی سی گلی میں ملے ۔اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھا یا اس حملے کی کیا وجوہات ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہو چکا ہے۔مقامی رپورٹس کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور قریبی عمارتوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد حصہ مسلمانوں کا ہے جن میں سے بہت سے لوگ سابقہ یوگوسلاویا سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔2009 میں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت ملک میں مساجد پر نئے مینار بنانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر