گلبر ک ،نامعلوم افراد نے دو بہن بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گلبر ک ،نامعلوم افراد نے دو بہن بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) گلبر ک کے علاقہ لبرٹی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار دو بہن بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، لڑکی کو بری طرح پیٹا گیا ، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوارر یا ض اور اس کی بہن ثمینہ کو بری طرح ماراپیٹا ۔لڑائی جھگڑے سے کافی دیر تک ٹریفک جام رہی جبکہ لوگوں کا ہجوم تماشہ دیکھتا رہا ، کال کرنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی