شمالی چھاؤنی،کار سوا ر ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی لیکر فرار

شمالی چھاؤنی،کار سوا ر ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی لیکر فرار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔کار سوا ر ڈاکواسد نامی شہری کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے لاکھوں کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔بتا یا گیا ہے کہ ضرار شہید روڈ پر واقع پی اے ایف سوسائٹی کے رہائشی اسد کے گھر کار سوار تین ڈاکو زبردستی داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے خواتین بچوں اور مردوں کو گن پوائنٹ پر ڈیرھ گھنٹہ یرغمال بنائے رکھا اور لوٹ مار کی۔ ڈاکوگھر سے تیس تولے کے طلائی زیورات، ڈیرھ لاکھ نقدی، اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے کاروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کوسراغ لگا کرانہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزید : علاقائی