صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگرقیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شفیق آبا د کے علا قہ میں واقع زاہد کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 70ہزار کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔منا واں کے علا قہ میں ضیا ء الد ین کے گھر سے چار ڈاکواہل خا نہ کو یر غما ل بناکر 5تو لے طلا ئی زیو رات اور 90ہز ار کی نقد ی ،شا دبا غ میں اشفا ق ڈوگر کے گھر سے دوڈاکوؤں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 1لا کھ 40ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے جبکہ چو ہنگ کے علا قہ میں اظہر اور اسکی فیملی سے 1لاکھ 60ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،سبز ہ زار میں عبا س سے60ہز ار کی نقد ی،لٹن روڈ میں امجد سے40ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مصطفی آ با د کے علا قہ میں بلا ل سے40ہزار اور لیپ ٹا پ،ما ڈل ٹا ؤ ن میں وقا ر سے 95ہزار،نو اب ٹا ؤ ن میں انتخا ب سے 45ہزار،کاہنہ میں بشیر سے 50ہزار،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں فا روق سے 30ہزارجبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں سر فر از سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔وحد ت کا لو نی سے عا مر حسین کی پک اپ چو ر ی کر لی گئی ۔ شا دما ن میں عا صم،مز نگ میں مجا ہد،ما ڈل ٹاؤن میں رانا ضیا ء کی گاڑیاں اور نو لکھا سے محمو د،شا ہد رہ میں کا مر ان ،مسلم ٹا ؤ ن میں حما د،لو ئر ما ل میں حبیب اورشا لیما ر میں جما ل کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی