کاہنہ ، موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹرک کی ٹکر،ایک جاں بحق

کاہنہ ، موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹرک کی ٹکر،ایک جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث علی رضا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرے بھائی کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی