عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات

عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سات رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، انکا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔بنی گالہ میں ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، باہمی دلچسپی کے امور اور خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے کہا پاکستانی عوام چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے

مزید : صفحہ اول