قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کیخلاف ایک اور درخواست دائر

قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کیخلاف ایک اور ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرو قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تلور سمیت دیگر نایاب پرندوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور قانون ایسے پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں دیتا جن کو تحفظ فراہم کیا گیا ہو۔ لیکن حکومت نے قانون کی نفی کرتے ہوئے قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو شکار کی کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت کیلئے کابینہ کی منظوری بھی ضروری ہے لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی شکار کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔لہذاپنجاب میں قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار سے روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر