ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع کی میو ہسپتال کے ریٹائرڈ ہونیوالے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمدامجد شہزاد کو مبارکباد

ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع کی میو ہسپتال کے ریٹائرڈ ...

لاہور (پ ر) ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے میو ہسپتال کے ریٹائرڈ ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمدامجد شہزاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امجد شہزاد نے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انتہائی جانفشانی سے دن رات کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور انہوں نے نادار اور غریب مریضوں کیلئے بھرپور طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیں جن کو میو ہسپتال کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ان کا میو ہسپتال انتظامیہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ایک مثالی ربط تھا جس کی وجہ سے میو ہسپتال ایک نئے مثالی دور میں داخل ہوا۔ چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے محمد امجد شہزاد ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال کے بہتر مستقبل کیلئے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈاکٹرعتیق احمد خان PMO/AMS (A) ، ڈاکٹر ظہیر میر AMS (OPD) ڈاکٹر عدنان شاہد Registrar (AVH)، راجہ ذوالقرنین میاں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، خالد میاں ریٹائرڈ چیئرمین ڈرگ کورٹ، برہان معظم ملک ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ لاہور نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر