چودھری نثار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے متفرق درخواست دائر

چودھری نثار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرونیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدنہ کرنے، ناقص کارکردگی دکھانے اور کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی روشنی میں چودھری نثار کو عہدے سے ہٹانے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں واضح ہو چکا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا ۔جس کی وجہ سے ملک میں امن وامان کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ناکامی کی براہ راست ذمہ داری وزیر داخلہ چودھری نثار پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثارکے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں جبکہ انہوں نے پریس کانفرنس میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کاخود بھی اعتراف کیاہے۔لہذا قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے، ناقص کارکردگی دکھانے اور کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی روشنی میں وزیر داخلہ چودھری نثار کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر