لاہور ہائی کورٹ میں 1لاکھ 41ہزار169مقدمات زیرالتوء

لاہور ہائی کورٹ میں 1لاکھ 41ہزار169مقدمات زیرالتوء

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت 1لاکھ 41ہزار169مقدمات زیرالتوء ہیں جبکہ گزشتہ 6ماہ کے دوران 40ہزار83مقدمات نمٹا ئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ان میں سے 24 ہزار 315 کیس پرنسپل سیٹ لاہور ،4ہزار863بہاولپور بنچ، 8 ہزار 116 ملتان بنچ اور 2 ہزار 789کیسز راولپنڈی بنچ میں نمٹائے گئے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے جون 2016ء میں اپنا عہدہ سنبھالا,اس وقت 1لاکھ53ہزار68مقدمات زیرالتواء تھے ،لاہور میں 92ہزار197،ملتان بنچ میں 34ہزار538،راولپنڈی بنچ میں12ہزار 694اوربہاولپور بنچ میں13ہزار639مقدمات زیرالتواء تھے ۔21اگست 2016ء میں مجموعی زیرالتواء مقدمات کی تعداد کم ہوکر 1لاکھ38ہزار555رہ گئی ۔28جون کے بعد سے اب تک 40ہزار83مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں جبکہ اس دوران 42ہزار697نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر