پی ایس ڈی پی کے تحت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں دیئے گئے،مریم اورنگزیب

پی ایس ڈی پی کے تحت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں دیئے گئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2015-16ء میں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے 390 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ اعظم موسیٰ خیل‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے مالی سال 2015-16ء کے دوران 390 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ اس عرصے میں پی ایس ڈی پی کے تحت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں دیئے گئے ہیں جتنی رقم مختص کی گئی اس میں سے 304 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر