فراڈ کیسوں میں ملزموں سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی،امتیاز تاجور

فراڈ کیسوں میں ملزموں سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی،امتیاز تاجور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری کی ہدایات کے مطابق نیب لاہور مختلف فراڈ کیسوں میں ملزموں سے وصول ہونے والی رقوم ان کے حقداروں تک پہنچانے کیلئے سر گرم عمل ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجورنے سرکاری و غیر سرکاری اداروں جن میں گورنمنٹ آف پنجاب ، انوویٹو انوسٹمنٹ بینک، اسلامک انوسٹمنٹ بینک،یو بی ایل، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، پاکستان ریلوے ، اور نادرا کو60.733ملین کی لو ٹی ہو ئی رقم واپس کی۔ اس کے علاوہ علی عثمان سکیورٹی ، ڈبل شاہ متاثرین، المکہ ڈویلپرزاور وزٹ 4 مارکیٹنگ کے228 متاثرین کو بھی ان کی لوٹی ہوئی88.829 ملین روپے ملزموں سے بازیاب کر کے واپس کیے جا رہے ہیں۔ یہ رقوم ملزمان سے نیب نے پری بارگیننگ کے ذریعے وصول کیں تاکہ متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالاکیا جا سکے۔ PB نیب کے قانون کی ایک اہم شق ہے جس کی وجہ سے لوٹی گئی رقوم کی فوری واپسی ممکن ہوتی ہے اور ملزمان سزا یافتہ بھی تصور کیے جاتے ہیں پری بارگیننگ میں ملزمان کو لوٹی گئی مکمل رقم نیب کو واپس کرنا ہوتی ہے جسے متعلقہ اداروں یا گورنمنٹ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ اس تقریب کے ذریعے کرپٹ عناصر کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ نیب اپنے وژن کے مطابق کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے اور معاشرے کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے سر گرم عمل ہے۔
امتیاز تاجور

مزید :

صفحہ آخر -