12سال گزرنے کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کمشنر ملتان کی کل عدالت طلبی

12سال گزرنے کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کمشنر ملتان کی کل عدالت ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے عدالتی احکامات پر 12 سال (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

گذرنے کے باوجودعمل درآمد نہ کرنے کی درخواست پر کمشنرملتان کوکل 22 دسمبرکو عدالت طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں آغا عابد رضا نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے والدآغاواجد رضا ایم ڈی اے کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے آفیسر تھے جنہیں آفیسرز کالونی میں 11 کنال اراضی الاٹ کی گئی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا جس پر محکہ سے رجوع کیاگیا تو متبادل طورپر شاہ شمس کالونی اورلودھی کالونی میں جگہ الاٹ کرنے کا کہاگیا جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا تو 26 فروری 2004 ء کو عدالت عالیہ نے ایم ڈی اے کو کارروائی اوردادرسی کرنے کا حکم دیا لیکن آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس پر فاضل عدالت نے کمشنر ملتان کو بطورڈی جی ایم ڈی اے عدالت طلب کرلیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر